لاہور:عید الاضحیٰ کے موقع پر پردیسیوں کو ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کو مہنگائی اور اوورچارجنگ سے بچانے کے مشن کے تحت انتظامیہ کو فری ہینڈ دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو جاری کردہ تازہ ترین گائیڈ لائنز کے مطابق، عید کے موقع پر مسافروں سے ایک روپیہ بھی اضافی وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مریم نواز نے صاف الفاظ میں وارننگ دی ہے کہ جو بھی ٹرانسپورٹر یا بس سٹینڈ انتظامیہ اوورچارجنگ میں ملوث پائی گئی، اس کا روٹ پرمٹ اور اڈے کا لائسنس ہمیشہ کے لیے منسوخ کر دیا جائے گا۔