مریم نواز کی ہدایات، پنجاب بنے گا "باغوں کا صوبہ"، ہارٹی کلچر ایجنسیاں قائم

مریم نواز کی ہدایات، پنجاب بنے گا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کے تحت پنجاب میں ہارٹی کلچر کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت صوبے کے 9 اضلاع میں ہارٹی کلچر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی۔

قوانین کے مطابق موجودہ ضلعی اتھارٹیاں تمام متعلقہ اضلاع میں نئی ہارٹی کلچر ایجنسیوں میں تبدیل کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کے لیے متعلقہ عملہ اور وسائل پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی (PHA) کو منتقل کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد پنجاب کو "باغوں کا صوبہ" بنانے اور شہری و دیہی علاقوں میں شجرکاری اور ہارٹی کلچر کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

ٹیگز: