لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے "صحت مند پنجاب مشن" کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہے۔ اتھارٹی نے 98 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور ایک یونٹ کو بند کر کے مقدمہ درج کروا دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ چیکنگ کے دوران متعدد ریسٹورنٹس میں فنگس زدہ فریزر، ٹوٹے اور گندے فرش پر اشیاء خورونوش تیار کی جا رہی تھیں۔ ناقص سٹوریج، زنگ آلود برتن، اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار بھی ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ صرف تصدیق شدہ اور محفوظ فوڈ پوائنٹس سے ہی خوراک خریدیں۔