محفوظ پنجاب مہم کے تحت بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ

محفوظ پنجاب مہم کے تحت بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ

لاہور: محفوظ پنجاب کے تحت حادثات کی روک تھام کے لیے جاری مہم کے دوران صوبہ بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ رواں ماہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ لاہور ٹریفک پولیس نے 50 ہزار، فیصل آباد میں 18 ہزار اور گوجرانوالہ میں 13 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان کیا۔

ٹیگز: