لاہور: سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پولیس ڈویلپمنٹ منصوبوں اور سمری امور میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پولیس انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، اسلحہ اور ایمونیشن، جدید ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز، بین الصوبائی چیک پوسٹس، ٹریننگ سکولز اور کالجز، سمارٹ سیف سٹیز، سپیشل برانچ اور پولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن پر جاری پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔