لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غیر ملکی ریاضی دانوں نے جنوبی ایشیا اور مغربی ممالک کے مابین تحقیقی روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں 15 ممالک کے مقررین نے شرکت کی۔ تین روزہ کانفرنس عبدالسلام سکول آف میتھمیٹکل سائنسز کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، جس کا مقصد پاکستان میں ریاضیاتی تحقیق کے فروغ اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔