لاہور: پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بسنت کے موقع پر 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسیں اور رکشے فری چلیں گے تاکہ عوام کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں اور حادثات کے خطرات کم ہوں۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ 30 دسمبر سے ڈور اور پتنگوں کی مینوفیکچرنگ کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت نے بسنت کے لیے احتیاطی انتظامات پر بھی اجلاس کیا ہے۔