لاہور: فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بچوں کے پسندیدہ نمکو سنیکس پر کریک ڈاؤن

لاہور: فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بچوں کے پسندیدہ نمکو سنیکس پر کریک ڈاؤن

لاہور:ڈی جی فوڈ اتھارٹی  عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے علاقے اٹاری سروبا میں غیر معیاری نمکو بنانے والی یونٹس پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران استعمال شدہ آئل میں نمکو تیار کرنے پر متعلقہ یونٹ بند کر دی گئی جبکہ ناقص آئل، ممنوعہ رنگ، امونیا اور کھلے مصالحے ضبط کر کے تلف کر دیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ نمکو بدبودار اور گندی ماحول میں، ٹوٹے فرش پر مکس کیا جا رہا تھا اور بغیر لیبل کے پیکنگ کی جا رہی تھی۔ یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات،جالے لگی دیواریں اور بچوں کی صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی دیکھی گئی۔ مزید برآں، کچھ یونٹس بغیر لائسنس کے کام کر رہی تھیں۔

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کے باعث تمام غیر معیاری اجزاء تلف کر دیے گئے اور متعلقہ یونٹس بند کر دی گئیں۔

ٹیگز: