ٹوکن نادہندہ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف بڑا فیصلہ

ٹوکن نادہندہ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف بڑا فیصلہ

لاہور: ٹوکن نادہندہ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ، کینسل شدہ رجسٹریشن اور ایف آئی آر میں مطلوب گاڑیوں کے خلاف اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت ڈیفالٹر اور سسٹم میں بلاک کی گئی گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری نہیں کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ایسی گاڑیوں کو موٹر وے اور اسلام آباد میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹیگز: