بسنت کے محفوظ انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک، ڈور اور پتنگ سازی کی کڑی نگرانی

بسنت کے محفوظ انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک، ڈور اور پتنگ سازی کی کڑی نگرانی

لاہور: ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ بسنت کے محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز ڈور، گڈی اور پتنگ بنانے کے عمل کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق صرف سوتی دھاگے سے بنی ڈور کی اجازت ہوگی، جبکہ دھاتی ڈور، میٹل، کیمیکل کوٹڈ اور دیگر خطرناک مواد سے بنی ڈور پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح مقرر کردہ گڈے کے سائز سے بڑے گڈے بنانے اور استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: