مری، گلیات اور گردونواح میں شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

لاہور: مری، گلیات اور گردونواح میں شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جنوری تک مری اور اس کے نواحی علاقوں میں برفباری کے امکانات موجود ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ اور بالائی علاقوں میں سفری مشکلات کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سیاحوں سے بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ٹیگز: