لاہور میں پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار

لاہور میں پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار

لاہور: لاہور پولیس نے بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے۔ سٹی ڈویژن پولیس نے خصوصی کارروائی کے دوران 63 ملزمان کو گرفتار کیا اور ہزاروں مالیت کی پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کیں۔

کینٹ ڈویژن پولیس نے بھی کارروائیاں کرتے ہوئے 92 پتنگ باز گرفتار کیے۔ مناؤں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر پتنگیں تیار کرنے اور غیر قانونی طور پر سپلائی کرنے والے 3 پتنگ ڈیلرز کو گرفتار کر کے پتنگوں سمیت پکڑ لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کارروائیاں شفیق آباد، لاری اڈا، مصری شاہ، شادباغ، اسلام پورہ، لوئر مال، نیو انارکلی، لوہاری گیٹ، نولکھا، موچی گیٹ، باغبانپورہ، مناؤں، باٹا پور، ہربنس پورہ، ڈیفنس سی، برکی، ہڈیارہ، ہئیر، شمالی چھاؤنی، غازی آباد اور مصطفی آباد کے علاقوں میں کی گئی ہیں۔

ٹیگز: