پنجاب میں بارشوں کا نیا سپیل، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

پنجاب میں بارشوں کا نیا سپیل، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

لاہور: پنجاب میں مون سون بارشوں کا ایک اور سپیل 28 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے، جو 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس دوران کئی اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات، گجرات، حافظ آباد اور دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقے بھی اس اسپیل سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کمزور عمارتوں اور کچے مکانات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ٹیگز: