لاہور: حکومتِ پنجاب نے فروری 2026 کے لیے صوبے کے تمام 41 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا "رپورٹ کارڈ" جاری کر دیا ہے۔ اس رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے تمام اضلاع کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر فہرست میں سب سے آخری نمبر پر رہے۔
انتظامی امور اور عوامی سروسز کی فراہمی میں درج ذیل اضلاع نے بہترین اسکور حاصل کیا۔ مظفر گڑھ: 97.92 پوائنٹس (صوبے میں اول)، اوکاڑہ: 96.08 پوائنٹس (دوسری پوزیشن)، لودھراں: 96.04 پوائنٹس (تیسری پوزیشن)، رحیم یار خان: 95.84 پوائنٹس (چوتھی پوزیشن)، بہاولنگر: 94.91 پوائنٹس (پانچویں پوزیشن) پرتھا۔
صوبے کے بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ فیصل آباد: 85.47 پوائنٹس کے ساتھ 17ویں نمبر پر رہا، جسے انتظامی لحاظ سے "مناسب" قرار دیا گیا ہے لیکن بہتری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ صوبائی دارالحکومت 32ویں پوزیشن (78.81 پوائنٹس) پر رہا، جو کہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ ملتان و سیالکوٹ: یہ اضلاع بھی بالترتیب 34ویں اور 35ویں نمبر پر رہے۔رپورٹ کے مطابق درج ذیل اضلاع انتظامی لحاظ سے سب سے پیچھے رہے۔ راولپنڈی: 73.08 پوائنٹس (41ویں پوزیشن)، گجرات: 74.09 پوائنٹس (40ویں پوزیشن)، مری: 74.71 پوائنٹس (39ویں پوزیشن) پر تھا۔