واسا ملازمین کے بچوں کے لیے بین الاقوامی معیار کے سکول بنانے کا فیصلہ

واسا ملازمین کے بچوں کے لیے بین الاقوامی معیار کے سکول بنانے کا فیصلہ

لاہور: ایم ڈی واسا نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر واسا ملازمین کے بچوں کے لیے سکول بنانے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق، دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو فری تعلیم فراہم کی جائے گی۔

ڈائریکٹر مدثر جاوید کو اراضی مختص کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ واسا اپنی اراضی پر بین الاقوامی معیار کے سکول کی تعمیر کرے گا، جس میں محکمہ تعلیم کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ اس سکول میں واسا ملازمین اور افسران کے بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کی جائے گی۔

ٹیگز: