لاہور:خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں پاکستان کی دفاعی پالیسی اور حالیہ جوابی کارروائیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عسکری ترجمان کی پریس کانفرنس کو پوری قوم کی آواز قرار دیا۔ وزیر صحت نے انکشاف کیا کہ ’آپریشن غضب الحق‘ کے ذریعے پاکستان نے کابل، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنا کر اپنی عسکری برتری ثابت کر دی ہے۔
انہوں نے سخت افسوس کا اظہار کیا کہ جن افغانیوں کو پاکستان نے دہائیوں تک پناہ دی اور اپنے "دسترخوان" پر بٹھایا، انہوں نے ہی پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ افغان طالبان دراصل بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف پراکسی وار میں مصروف ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دشمن کو خبردار کیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔