لاہور:علا مہ طاہر اشرفی نے افغان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کو ایک بار پھر دعوت دی کہ وہ عالمِ اسلام کے مستند علماء کا پینل بنائیں تاکہ شریعت کی روشنی میں یہ طے کیا جا سکے کہ پاکستان میں خون بہانے والے "مجاہد" ہیں یا "خارجی"۔ انہوں نے واضح کیا کہ معصوم پاکستانیوں، مساجد اور عوامی مقامات پر حملے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ گروہ فتنہ الخوارج اور تکفیری ہیں جو دین کی غلط تشریح کر رہے ہیں۔
علامہ اشرفی نے عزم ظاہر کیا کہ علماء کونسل یہ ثابت کرے گی کہ پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے گروہ اسلام دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے "یومِ عزمِ استحکام" کے موقع پر پوری قوم کو مسلح افواج اور ریاست کے بیانیے کے پیچھے کھڑے ہونے کی تلقین کی۔