غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن؛ 102 املاک سربمہر، متعدد علاقوں میں آپریشن

 غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف ایل ڈی اے کا بڑا کریک ڈاؤن؛ 102 املاک سربمہر، متعدد علاقوں میں آپریشن

لاہور : ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ نے ایکشن لیتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 102 سے زائد املاک کو قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔
ایل ڈی اے کی ٹیموں نے لاہور کے مختلف زونز اور کنٹرولڈ ایریا میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں۔ آپریشن کے دائرہ کار میں درج ذیل علاقے شامل تھے     فیصل ٹاؤن اور نیو گارڈن ٹاؤن،    گلشن راوی اور سمن آباد،    لاہور ایونیو اور ڈیفنس روڈ۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق، ان املاک کو نقشے کی خلاف ورزی، غیر قانونی کمرشل استعمال اور واجب الادا کمرشلائزیشن فیس جمع نہ کرانے پر سربمہر کیا گیا ہے۔ کارروائی سے قبل مالکان کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے، تاہم عملدرآمد نہ ہونے پر ٹیموں نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن مکمل کیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واضح کیا ہے کہ شہر میں بغیر منظوری کے ہونے والی کسی بھی تعمیر یا غیر قانونی کمرشل سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹاؤن پلاننگ ونگ کو ہدایت کی ہے کہ یہ مہم بلا امتیاز جاری رکھی جائے تاکہ شہری منصوبہ بندی کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: