غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی: پنجاب سے اب تک 32 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ، انخلا کا عمل تیز

 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی: پنجاب سے اب تک 32 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ، انخلا کا عمل تیز

لاہور : حکومتِ پنجاب کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور انخلا کے عمل میں تیزی آ گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 32 ہزار 588 غیر قانونی مقیم افراد کو ان کے ممالک واپس بھیجا جا چکا ہے، جن میں اکثریت افغان باشندوں کی ہے۔
ترجمان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے افراد میں     مرد: 12,000,    خواتین: 6,000,    بچے: 13,000 سے زائد شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس وقت بھی 90 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، جن کی قانونی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور سفری مراحل مکمل ہوتے ہی انہیں بھی ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بغیر دستاویزات کے مقیم کسی بھی غیر ملکی کو صوبے میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ طور پر انخلا کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ یہ عمل پرامن اور منظم طریقے سے مکمل ہو سکے۔

ٹیگز: