لاہور میں حبس برقرار، بارش کے امکانات بڑھ گئے

لاہور میں حبس برقرار، بارش کے امکانات بڑھ گئے

لاہور: شہر میں موسم آج بھی حبس زدہ ہے، جہاں صبح سے بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ حبس اور نمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔

شہریوں کو موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید موسم کا احوال بتا رہے ہیں ہمارے نمائندے عبدالرحمان۔

ٹیگز: