محروم اور نادار طبقے کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی امتِ مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

محروم اور نادار طبقے کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی امتِ مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر پاکستانی سمیت پوری امتِ مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا تہوار ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد موجود محروم اور غریب طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں، کیونکہ سب کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغام اور اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے دن بھی وطنِ عزیز کی سرحدوں پر مامور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو الرٹ رہنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور شہدا کے خاندانوں کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والی کمسن طالبات سمیت تمام فلسطینی شہدا کی عظیم قربانیوں کو بھی سلام پیش کیا۔

مریم نواز شریف نے یومِ عید پر شہریوں کی سہولت کے لیے فیلڈ میں متحرک افسران اور صفائی عملے کی لگن کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور عید گرینڈ صفائی آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی ہدایت کی۔

ٹیگز: