لاہور : پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جنہوں نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ ان تصاویر میں مومنہ اقبال ایک خاص شخص کا ہاتھ تھامے نظر آرہی تھیں، اور اس شخص کا چہرہ جان بوجھ کر چھپایا گیا تھا، جس سے مداحوں کے درمیان ان کی ممکنہ منگنی یا کسی خاص تعلق کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
مومنہ اقبال کی سالگرہ کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی تھی، جہاں صرف قریبی رشتہ دار اور عزیز دوست شریک ہوئے۔ اداکارہ نے اس تقریب میں سفید لباس زیب تن کیا تھا اور خوشگوار موڈ میں فیملی کے ساتھ وقت گزار رہی تھیں۔ ان تصاویر میں ان کے ہاتھ میں ایک خوبصورت انگوٹھی بھی نظر آئی، جس نے ان کی ممکنہ منگنی کے حوالے سے سوالات کو مزید تقویت دی۔
مومنہ اقبال نے اپنی فیملی اور اس خاص شخص کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے تقریب کے انتظامات میں مدد فراہم کی۔ اداکارہ کی سالگرہ کی یہ تقریب سادہ مگر خوشگوار ماحول میں منائی گئی، جس میں محبت بھرا وقت گزارا گیا۔
مومنہ اقبال، جو 2018 میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں، اپنے بہترین اداکاری کے باعث کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ بن چکی ہیں۔ ان کی شاندار پرفارمنس نے انہیں نہ صرف مقبولیت دلائی بلکہ کئی اہم کرداروں میں اداکاری کا موقع بھی دیا۔