میٹرک داخلے جمع کرانے کی تاریخ میں 2 ہفتے کی توسیع

میٹرک داخلے جمع کرانے کی تاریخ میں 2 ہفتے کی توسیع

لاہور: میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لیے داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں لاہور بورڈ نے دو ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔

اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 10 دسمبر تک داخلہ جمع کرا سکتے ہیں، دوگنا فیس کے ساتھ 23 دسمبر اور تین گنا فیس کے ساتھ 6 جنوری تک داخلہ جمع کروانا ممکن ہوگا۔ اس سے قبل سنگل فیس کے ساتھ داخلے کی آخری تاریخ 27 نومبر مقرر تھی۔

ٹیگز: