پنجاب میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی، سندھ کے کئی شہروں میں نشیبی علاقے ڈوب گئے

پنجاب میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی، سندھ کے کئی شہروں میں نشیبی علاقے ڈوب گئے

کراچی/لاہور: پنجاب اور سندھ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے جہاں گرمی سے ستائے عوام کو ریلیف ملا ہے، وہاں سندھ کے کچھ شہروں میں بلدیاتی انتظامات کی قلعی بھی کھل گئی ہے۔ لاہور سے لے کر راجن پور تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا ہے۔
تاہم، سندھ کے شہروں سکھر، شکارپور اور قمبر شہدادکوٹ میں بارش کے بعد سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کی نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا لیکن بالائی علاقوں اور پنجاب میں بادلوں کے برسنے کا سلسلہ مزید کچھ روز جاری رہ سکتا ہے۔

ٹیگز: