واہگہ بارڈر : "بنیانِ مرصوص" کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے

واہگہ بارڈر :
واہگہ بارڈر :
واہگہ بارڈر :
واہگہ بارڈر :

سفیرِ امن علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری کی قیادت میں عظیم الشان ریلی؛ بین المذاہب قیادت کا جوانوں کو پھولوں کا نذرانہ

لاہور : واہگہ بارڈر پر "معرکہ حق بنیانِ مرصوص" کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک تاریخ ساز تقریب منعقد ہوئی، جس نے حب الوطنی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔ تقریب کی صدارت سفیرِ امن ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کی، جس میں ہزاروں شرکاء نے "افواجِ پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے فضا کو گرما دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ آج کا دن اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "بنیانِ مرصوص" نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے اور آج ریاست پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے۔
علامہ بخاری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عسکری اور سیاسی قیادت کی بہترین کوآرڈینیشن نے ملک کو درپیش معاشی اور دفاعی چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
تقریب میں مسلم علماء کے ہمراہ سکھ، ہندو اور مسیحی برادری کے پیشواؤں نے بھی شرکت کی۔ تمام مذاہب کی قیادت نے پاک فوج کے جوانوں کو گلدستے پیش کر کے یہ پیغام دیا کہ دفاعِ وطن کے لیے پوری قوم ایک پیج پر ہے۔ تقریب کے دوران شاندار پریڈ اور بین المذاہب اتحاد کے مناظر نے شرکاء کا لہو گرما دیا۔
اس موقع پر بریگیڈیئر نیئر، کرنل سکندر، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، صوبائی وزیر رانا سکندر حیات، سردار رمیش سنگھ اروڑا، پنڈت بھگت لال، اور ڈاکٹر مجید ایبل سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی رہنما موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے انتہائی رقت آمیز دعا کروائی، جس میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی التجا کی گئی۔

ٹیگز: