لاہور میں بہار کی دستک: درجہ حرارت میں اضافہ، مگر فضائی آلودگی کا راج برقرار؛ بادل برسنے کے امکانات ختم

 لاہور میں بہار کی دستک: درجہ حرارت میں اضافہ، مگر فضائی آلودگی کا راج برقرار؛ بادل برسنے کے امکانات ختم

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسم تیزی سے بدلنے لگا ہے اور سردی کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں ٹھنڈک کا احساس کم ہونے کے ساتھ ساتھ دن کے وقت دھوپ کی تمازت بڑھ رہی ہے، تاہم شہر تاحال آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں برقرار ہے۔
لاہور میں سردی رخصت ہو رہی ہے اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو سردی کی کمی کی علامت ہے۔ شہر میں ہلکی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار تو ہے مگر خشکی برقرار ہے۔

ٹیگز: