لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی لہر پوری شدت سے برقرار ہے، جہاں سرد ہواؤں نے شہریوں کو ٹھٹھرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم حالیہ بارش کے بعد شہر کی فضاؤں میں ایک خوشگوار تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، جبکہ سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، حالیہ بارش لاہور کے باسیوں کے لیے بڑی نعمت ثابت ہوئی، جس کی بدولت فضائی آلودگی (Smog) میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور فضا صاف ہو گئی ہے۔دن بھر بادلوں اور سورج کے درمیان کشمکش جاری رہے گی، جس کی وجہ سے دھوپ کی تمازت کم رہے گی۔