"کامیابی چیلنجز کے مقابلے میں ہے"؛ گورنر پنجاب کی طلبہ کو انسانیت کی خدمت کی تلقین

سرگودھا : یونیورسٹی آف سرگودھا کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے طلبہ کو نصیحت کی ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں کو محض ذاتی مفاد تک محدود نہ رکھیں بلکہ انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں مشکلات ناگزیر ہیں، لیکن حقیقی کامیابی وہی ہے جو عزم اور حوصلے سے حاصل کی جائے۔

انہوں نے تعلیمی اداروں کے ماحول پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں میں خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ہراسانی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے اساتذہ کو طلبہ کا رہبر قرار دیتے ہوئے انہیں دوستانہ اور مشفقانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

ٹیگز: