لاہور: ڈولفن فورس کی بڑی کارروائی، ریکی کر کے وارداتیں کرنے والا 'شیرا کوٹ' گینگ گرفتار

لاہور: ڈولفن فورس کی بڑی کارروائی، ریکی کر کے وارداتیں کرنے والا 'شیرا کوٹ' گینگ گرفتار

لاہور: شہر میں سٹریٹ کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ڈولفن پولیس نے کرائم ہاٹ سپاٹس پر خصوصی فوکس کرتے ہوئے دو رکنی خطرناک ڈکیت و چور گینگ کو دھر لیا۔ ملزمان شہریوں کی ریکی کرنے کے بعد انہیں ٹارگٹ کرتے تھے۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق یہ کارروائی شیرا کوٹ کے علاقے میں دورانِ پٹرولنگ عمل میں آئی۔  ڈولفن ٹیم نے 60 فٹ روڈ کے قریب دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعاقب کیا اور ملزمان کو دبوچ لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پہلے شہریوں کی ریکی کرتے تھے اور پھر اسلحہ کے زور پر ٹارگٹڈ وارداتیں کر کے فرار ہو جاتے تھے۔    برآمدگی: ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، متعدد گولیاں اور میگزینز برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے شہر میں ہونے والی دیگر حالیہ وارداتوں کے سراغ ملنے کی توقع ہے۔ ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: