لاہور: داتا دربار کے قریب ماں اور بیٹی کے مین ہول میں مبینہ ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا، تاہم بعد ازاں تحقیقات کے بعد اس اطلاع کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی سپیشلائزڈ ٹیمیں، غوطہ خور اور ریسکیو اہلکار چند ہی لمحوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ممکنہ انسانی جانوں کو بچانے کے پیش نظر سیوریج لائن اور قریبی علاقوں میں مکمل سرچ آپریشن کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جس سیوریج ہول کی نشاندہی کی گئی تھی، تکنیکی طور پر وہاں کسی انسان کے ڈوبنے کا امکان موجود نہیں۔ سیوریج لائن کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا لیکن کسی حادثے کے شواہد نہیں مل سکے۔
کافی کوششوں اور تگ و دو کے بعد ماں اور بیٹی کے ڈوبنے کی اطلاع کو فیک قرار دے دیا گیا۔ لاہور انتظامیہ کے مطابق واقعے کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔