لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں جاری بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق بارش کی وجہ سے 60 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں وسن پورہ، شالیمار، باغبانپورہ، راوی روڈ، قلعہ گجر سنگھ، چوبرجی پارک، ڈیوس روڈ، سمن آباد، مغل پورہ اور شاد باغ سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔
بارش کے دوران ٹرانسفارمر جلنے کی شکایات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ شہری گھنٹوں بجلی بندش کی وجہ سے شدید پریشان ہیں اور متعلقہ حکام سے فوری بحالی کی اپیل کر رہے ہیں۔