پنجاب میں مون سون کا چوتھا سپیل، 29 جولائی سے 5 اگست تک بارشوں کا الرٹ جاری

پنجاب میں مون سون کا چوتھا سپیل، 29 جولائی سے 5 اگست تک بارشوں کا الرٹ جاری

لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے چوتھے سپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، میانوالی، لیہ، بھکر، نورپور تھل، سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن سمیت مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، خانیوال، ملتان، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں 31 جولائی سے 3 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر میلہ نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھیں۔

ٹیگز: