پنجاب میں عید صفائی آپریشن ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے تحت کامیابی سے جاری، وزیراعلیٰ مریم نواز خود فیلڈ کی نگرانی کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

پنجاب میں عید صفائی آپریشن ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے تحت کامیابی سے جاری، وزیراعلیٰ مریم نواز خود فیلڈ کی نگرانی کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی پنجاب کے تمام شہروں میں آلائشیں اٹھانے کا گرینڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صفائی کے تمام انتظامات کی خود براہِ راست مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صفائی مہم کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑ دیا ہے، جس کے تحت فیلڈ سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا لائیو ڈیٹا (Live Data) لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ ہو رہا ہے تاکہ کہیں بھی کچرا جمع نہ ہو سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'ستھرا پنجاب' کی ٹیمیں عید کے دوسرے دن بھی صبح سویرے سے گلی کوچوں میں متحرک ہیں اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: