لاہور:پنجاب کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ لاہور کی فضا بدستور دھندلاہٹ اور آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ آلودگی فیصل آباد میں ریکارڈ کی گئی جہاں AQI 407 تک پہنچ گیا۔ اسی طرح بہاولپور کا AQI 279 جبکہ گوجرانوالہ کا 236 رہا، جو شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرے کی علامت ہے۔
ادھر خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں گہری دھند چھا گئی ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ چند میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔ شدید دھند نے ٹریفک کی روانی متاثر کر دی اور ٹریفک حکام نے ڈرائیورز کو رفتار کم رکھنے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔