لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے کی عوام دو ماہ سے بے یارومددگار ہیں کیونکہ وزیراعلیٰ عوام کی بجائے قیدیوں کی امور میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے یہ واضح کر دیا کہ لوگ دھرنوں اور انتشار کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں اور اب وہ معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب میں مفت کینسر کی ادویات کے بعد عوام کو اب مفت پلاٹ بھی دیے جا رہے ہیں۔