پنجاب حکومت کا ستھرا پنجاب پروگرام قانونی شکل میں، اتھارٹی قائم

پنجاب حکومت کا ستھرا پنجاب پروگرام قانونی شکل میں، اتھارٹی قائم

لاہور: پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب پروگرام کو باقاعدہ قانونی شکل دے دی ہے اور ستھرا پنجاب اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز اتھارٹی کی چیئرپرسن ہوں گی جبکہ وزیر بلدیات اتھارٹی کے وائس چیئرپرسن کے فرائض انجام دیں گے۔

اتھارٹی صوبے میں صفائی ستھرائی کے کام کرے گی، کوڑے سے بجلی پیدا کرے گی اور ہر ضلع میں ستھرا پنجاب ایجنسی بھی قائم کی جائے گی۔

ٹیگز: