لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی اور مضر اشیاء خوراک کی روک تھام کے لیے کاروائی کرتے ہوئے ملتان روڈ پر کریک ڈاؤن کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر چلائی گئی کاروائی کے دوران دو من مضر گوشت تلف کیا گیا اور ایک سپلائر کا رکشہ ضبط کر لیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں عوام کو محفوظ اور معیار کے مطابق خوراک فراہم کرنے کے لیے جاری رکھی جائیں گی۔