لاہور میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے، تین ملزمان ہلاک

لاہور میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے، تین ملزمان ہلاک

لاہور:لاہور میں مختلف مقامات پر سی سی ڈی (سٹی کرائم ڈسٹرکٹ) کی ٹیموں کے مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق، رنگ روڑ کے قریب چار موٹر سائیکل سوار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے ملزمان کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی، لیکن ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب، سی سی ڈی لاہور کی گرین ٹاؤن ٹیم نے زیر حراست ملزم علی اسد کو نشاندہی کے لیے لے جانے کے دوران اس کے ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ مقابلے میں ہلاک کر دیا۔

ٹیگز: