پنجاب حکومت کا تعلیمی بورڈز کے اختیارات میں اہم تبدیلی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تعلیمی بورڈز کے اختیارات میں اہم تبدیلی کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تعلیمی بورڈز کے اختیارات میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت نے "پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس 2025" تیار کر لیا ہے جسے بعد میں پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

آرڈیننس میں سب سے بڑی تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ اب بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی کے طور پر "گورنمنٹ" کی بجائے "چیف منسٹر" کو اختیار حاصل ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد بورڈز کے معاملات میں مرکزی اور تیز فیصلہ سازی کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق  آرڈیننس کے بعد بورڈز کی کارکردگی اور تعلیمی معیار کے حوالے سے حکومتی نگرانی میں اضافہ ہوگا۔

ٹیگز: