لاہور: پنجاب حکومت نے ماحول کے تحفظ کے لیے سخت فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15 نومبر کے بعد بغیر گرین سٹیکر والی گاڑیاں فوری طور پر بند کر دی جائیں گی۔ لاہور میں تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔
ای پی اے (پنجاب ماحولیاتی اتھارٹی) نے لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق غیر معیاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔