لاہور میں ڈکیتی، قتل اور نقب زنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی

لاہور میں ڈکیتی، قتل اور نقب زنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی

لاہور: لاہور میں ڈکیتی، قتل، رابری اور نقب زنی کی وارداتوں میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں مجموعی طور پر 5,520 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

نمائندہ لاہور رنگ  شاہد رضوی  کی رپورٹ کے مطابق، صدر ڈویژن ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں سرفہرست رہا جہاں 4 قتل کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ نقب زنی اور رابری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 797 اور 729 وارداتوں کے ساتھ سب سے آگے رہا، جبکہ صدر ڈویژن میں نقب زنی اور رابری کی 702 اور 464 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

ڈکیتی کی وارداتوں کی تفصیل کے مطابق، صدر ڈویژن میں 12 وارداتیں، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 10، کینٹ میں 5، سٹی ڈویژن میں 2، اور اقبال ٹاؤن و سول لائن ڈویژن میں ایک ایک واردات رپورٹ ہوئی۔

ٹیگز: