لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے احسن اقدامات کی بدولت لاہور ہائی کورٹ میں قیمتی قومی سرمایہ کے تحفظ کی ایک نئی مثال قائم ہو گئی ہے۔ عدالت میں اسٹور مینجمنٹ کے لیے جدید ایس او پیز (Standard Operating Procedures) اور ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔
اس اقدام سے نہ صرف سٹور کی شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا بلکہ قیمتی وسائل کے ضیاع اور بدانتظامی کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے۔ حکام کے مطابق یہ نظام لاہور ہائی کورٹ میں انتظامی اصلاحات کی ایک اہم کڑی ثابت ہوگا۔