لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی سالگرہ کی شاندار تقریب، سیاسی رہنماؤں کی شرکت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی سالگرہ کی شاندار تقریب، سیاسی رہنماؤں کی شرکت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی سالگرہ کے موقع پر لاہور میڈوز، ٹھوکر نیاز بیگ میں مسلم لیگ ن کے رہنما سید علی سرور گیلانی کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر، چیرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر، سید محبوب سرور گیلانی، میاں طارق اور بڑی تعداد میں دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ "ہمارے قائد میاں نوازشریف کی بیٹی مریم نوازشریف نے تھوڑے عرصے میں پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے نمایاں کام کیے ہیں۔

سید علی سرور گیلانی نے کہا کہ "وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی ہے اور ہم مریم نواز پر فخر محسوس کرتے ہیں۔"

تقریب میں سید اعجاز الحسن گیلانی، سید رضا سرور گیلانی، سید وہاب سرور گیلانی، سید حسین سرور گیلانی، سید ارسل گیلانی، سید اویس حسن گیلانی، سید حسنین بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے "مریم نوازشریف زندہ باد" کے نعرے لگائے۔

ٹیگز: