دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش کر رہی ہیں؛پنجاب وزیر اطلاعات

دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش کر رہی ہیں؛پنجاب وزیر اطلاعات

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا ہے کہ دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے ریاست، والدین اور سوسائٹی سب کو سبق لینا چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے خطرات سے بچا جا سکے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ متعلقہ بچی سے سوشل میڈیا پر رابطہ کیا گیا اور اسے ذہن سازی کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے زور دیا کہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھی جائے اور والدین اور معاشرتی ادارے اس معاملے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ دشمن عناصر پاکستان اور اس کے شہریوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، لہذا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی حفاظت کرے اور انہیں ایسے خطرات سے محفوظ رکھے۔

ٹیگز: