لاہور:لاہور میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں مسلسل جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 233 وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔
چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 5 گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چرایا۔
ڈاکوﺅں نے 2 شہریوں سے اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے اور موبائل فون چھین لیے۔