سہیل آفریدی خبروں میں  رہنے کے لیے خط کا سہارا لے رہے ہیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

 سہیل آفریدی خبروں میں  رہنے کے لیے خط کا سہارا لے رہے ہیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

 لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خط میں جھوٹ شامل تھا اور ان کے اقدامات سے صورتحال کشیدہ ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی اپنے ساتھ کئی افراد لائے اور پنجاب اسمبلی کے دروازے توڑ کر صحافیوں کو دھکے دیتے ہوئے اندر داخل ہوئے، مگر حکومت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کو قانون کے مطابق پروٹوکول دیا گیا، تاہم انہیں چاہیے کہ وہ اپنے صوبے کی توجہ کریں اور پنجاب میں رٹ لگانا چھوڑیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سہیل آفریدی خبروں میں زندہ رہنے کے لیے خط کا سہارا لے رہے ہیں، اور ان کی روانگی تک ذمہ داری کے ساتھ مہمان نوازی کی گئی۔

ٹیگز: