وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر جہلم میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر جہلم میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع جہلم میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

مہمان خصوصی نے جادہ کے مقام سے الیکٹرک بس میں سوار ہو کر روٹ کا وزٹ کیا، جو بعد میں مرکزی جلسہ گاہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ پر پہنچی۔ روٹ کے دوران شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ملک میں بہتری لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کے لیے اب تک 22 بس اسٹینڈ بنائے جا چکے ہیں جبکہ 20 سے زائد بس اسٹینڈ زیر تعمیر ہیں، اور مریم نواز شریف شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

ٹیگز: