لاہور: پنجاب پولیس کی ہائی سکیورٹی آپریشنز، پرخطر ہجوم سے نمٹنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے لیے آرمرڈ سکیورٹی وہیکلز کی خریداری کی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ابتدائی طور پر 20 جدید لائٹ بکتر بند گاڑیوں کے لیے حکومت سے ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز طلب کیے تھے۔
تاہم، آئی ایم ایف کی کفایت شعاری مہم کے تحت محکمہ خزانہ نے 5 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ ہر آرمرڈ سکیورٹی وہیکل کی خریداری پر تقریباً 6 کروڑ روپے کا اخراجات آئیں گے۔