وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر ہنگامہ، پنجاب اسمبلی کمیٹی کی سفارشات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر ہنگامہ، پنجاب اسمبلی کمیٹی کی سفارشات

لاہور:لاہور: پنجاب اسمبلی کی انکوائری کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد کے موقع پر ہنگامے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ہلڑ بازی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور تحقیقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے۔

مزید کہا گیا کہ اپوزیشن نے مہمانوں کی فہرست صرف ناموں پر فراہم کی، جس سے سیکیورٹی چیکنگ میں مشکلات آئیں۔ کمیٹی نے اسمبلی میں داخل ہونے والے تمام افراد کی شناختی دستاویزات کی مکمل تصدیق لازمی قرار دینے کی بھی سفارش کی ہے۔

ٹیگز: