پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی: ڈرونز اور جدید کیمروں سے ماحولیاتی آلودگی، پتنگ بازی اور ٹریفک کے خلاف کارروائیاں جاری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی: ڈرونز اور جدید کیمروں سے ماحولیاتی آلودگی، پتنگ بازی اور ٹریفک کے خلاف کارروائیاں جاری

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی، پتنگ بازی، ٹریفک مسائل اور دیگر جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

تھانہ گڑھی شاہو میں کچرا جلانے سے اٹھنے والے دھوئیں کی نشاندہی کی گئی اور متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دی گئی۔ باغبانپورہ جی ٹی روڈ کے قریب فیکٹریوں سے خارج ہونے والے دھوئیں کی بھی ڈرون کے ذریعے نشاندہی کی گئی، جس پر فوری کارروائی عمل میں آئی۔

اسی طرح، تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں ڈرونز کی مدد سے پتنگ بازی کی نشاندہی کی گئی اور ملزمان کی لوکیشن پولیس کو فوری فراہم کی گئی۔ مین جی ٹی روڈ پر ڈرون سرویلنس کے دوران رانگ پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام کی بھی نشاندہی کی گئی اور ٹریفک کنٹرول کو بروقت اطلاع دی گئی۔

ٹیگز: